Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاداب کی واپسی،حسن علی  ائیرپورٹ پر ڈرائیور بن کر دوست کو لینے پہنچ گئے

Now Reading:

شاداب کی واپسی،حسن علی  ائیرپورٹ پر ڈرائیور بن کر دوست کو لینے پہنچ گئے

قومی کرکٹ  ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ سے پی ایس ایل کے لیے واپس آئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ان کا ائیرپورٹ پر  شاندار  استقبال کیا۔

ائیرپورٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے علاوہ قومی کھلاڑی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی بھی اپنے دوست کو لینے کے لیے موجود تھے۔

https://twitter.com/IsbUnited/status/1482053080841691144

حسن علی نے شاداب خان کو ریسیو کرنے لیے ہاتھ میں ایک پیپر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی میں Mr Shadab Khan  تحریر تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی درج کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے، ساتھ ہی آنکھوں میں پیار والا ایک ایموجی بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں حسن علی کو سلام کے بعد یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ کیا آپ مسٹر شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں شاداب خان۔

حسن علی شاداب خان کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں دوست گلے ملتے ہیں اور پھر حسن علی کہتے ہیں کہ چلیں، چلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر