Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا، کویت میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد، فلسطین میں 332 نئے کیس رپورٹ

Now Reading:

کورونا، کویت میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد، فلسطین میں 332 نئے کیس رپورٹ

کویت میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 5 سو 17 جبکہ فلسطین میں 332 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کویتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت میں ریکارڈ ہونے والے نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار828 تک پہنچ گئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے کویتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے17 سو 85 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار199 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سند نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے ایک ہلاکت کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار475 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین میں کورونا وائرس سےمتاثرہ 8 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 310 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحتیابی کا تناسب 98.2 فیصد ہے جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز 0.8 فیصد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر