Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمدن کم اوراخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

آمدن کم اوراخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، فواد چوہدری

فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ آمدن کم اوراخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا، امیر لوگ علاج کیلئےبیرون ملک چلےجاتے ہیں، غریبوں کووہی سہولتیں دےرہےہیں جوامیروں کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹرکےآگے آنےتک مسائل حل نہیں ہوسکتے، پرائیویٹ سیکٹرہیلتھ میں سرمایہ کاری کرناچاہتاہے، عوام کواچھےعلاج سےغرض ہے،صحت کارڈ کےذریعےصحافیوں کابھی مفت علاج ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہاکہ صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک کامفت علاج ہوگا، سندھ حکومت کو بھی صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہئے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ سے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا، پروگرام میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ سے نجی ہسپتالوں میں بھی علاج ہو سکے گا جہاں ہونیوالے اخراجات خرچ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کا خیال ہے مہنگائی سے عمران خان کی مقبولیت متاثر ہوئی، صرف تحریک انصاف ہی ایسی جماعت ہے جو پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے، مسلم لیگ ن سینٹرل پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہاکہ حماد اظہر اور پرویز خٹک کے درمیان کوئی بحث نہیں ہوئی، حماد اظہر تو چاہیں گے ہر جگہ گیس ملے، گیس اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ہر سال 90 ارب روپے چاہئیں، اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گئی تو گیس پر گردشی قرضہ نہیں تھا،ن لیگ نے 157 ارب کاگردشی قرضہ چھوڑا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ کوئی قومی لیڈر نہیں ہے، پاکستان کامستقبل روشن ہے، الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا اور گھوڑا بھی،ہم آپ کو دکھائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑتے ہیں، پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوپورےملک سےامیدوارکھڑےکرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر