
نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انتظامی ناانصافی پر عمر رسیدہ شہری سے معذرت کر لی۔
صدر مملکت نے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ ناروا سلوک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر غیرذمہ داری اور پورے نظام کا جائزہ لیں، معاملے میں ملوث تمام فیصلہ سازوں کے خلاف تعزیری کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر افسر نے 2,333 روپے کے معمولی ریفنڈ پر بزرگ شہری کو ایک سال سے زائد عرصے پر محیط قانونی چارہ جوئی پر مجبور کیا ایف بی آر کی بد انتظامی پر بزرگ شہری جناب عبدالحمید خان سے معذرت چاہتا ہوں
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری کو ایف بی آر کے ہاتھوں پہنچنے والی تکلیف پر ہمارے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ2,333 روپے کے ریفنڈ کے معاملے کو ایک سال سے زیادہ عرصہ تک لٹکایا گیا۔
صدر مملکت نے ایف بی آر اہلکار کی جانب سے اپنے محکمے، ٹیکس محتسب اور صدر پاکستان کا وقت ضائع کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف بی آر میں بیوروکریٹس کی طویل قطار میں کسی ایک افسر کو بھی معاملے پر غور و خوض کرنے کی توفیق نہ ہوئی
ڈاکٹر عارف علوی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے کسی افسر نے معاملے میں ہونے والی ناانصافی، کم ظرفی اور عدم توجہی کا نوٹس نہ لیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ معاملے میں شامل تمام فیصلہ سازوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر ذمہ داروں اور دیگر افسروں کو ترجیحات اور شائستگی سکھانے کے لیے کورسز کا اہتمام کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عبدالحمید خان، 82 سالہ شہری نے سال 2020 کے انکم ٹیکس ریٹرن پر2,333 روپے ریفنڈ کلیم جمع کرایا تھا، بزرگ شہری نے پی ٹی سی ایل اور سیل فون کمپنی کے بلوں کے ایڈوانس ٹیکس کٹوتی کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائے۔
ایف بی آر کے یونٹ افسر نے ریفنڈ دعوے کو اصل سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پر مسترد کر دیا، شہری نے شکایت کا ازالہ کرنے کیلئے معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب کے سامنے اٹھایا۔
ٹیکس محتسب نے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر ذمےدار افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
ایف بی آر نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی جس پر صدر عارف علوی نے ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News