Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھر کے لوگ تھر کے کوئلے کے مالک ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

تھر کے لوگ تھر کے کوئلے کے مالک ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تھر کے لوگ تھر کے کوئلے کے مالک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اس پروگرام میں شریک ہوکر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اربابِ لطف میرے پاس آئے ،انہوں نے کہا 10 سال کے بعد ڈیزرٹ چیلنج  منعقد  کرنا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا میری مکمل سپورٹ ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال تھر اور دیگر اضلاع میں اس قسم  کے فیسٹیول کروائیں گے، اگر کوئی تھر آنا چاہے تو ہم نے تھر میں ائیرپورٹ  بنایا ہے، آپ جہاز لے اور لینڈ کریں۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے جام کمال کو تھر کول مائنز  کا دورہ کرنے کی دعوت دی، تھر اب پاکستان کو بدلے گا۔

Advertisement

ان  کا کہنا تھا کہ اگلی سردیوں میں ہم 3 سے 4 ایونٹ کریں گے، جب تھر میں اچھی بارش ہوگی ہم اُن کا ایونٹ  بھی منعقد کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کے لوگ تھر کے کوئلے کے مالک ہیں، تھر کول  سے جو سندھ سے رایلٹی ملتی ہے وہ ہم تھر فائونڈیشن کو دیتے ہیں اور تھر فائونڈیشن یہاں کے لوگوں پر خرچ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر