Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل سبزواری پھر کورونا وائرس میں مبتلا

Now Reading:

فیصل سبزواری پھر کورونا وائرس میں مبتلا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم  رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں دوسری بار کورونا ہو گیا ہے ، آج دوسرا دن ہے ، جون 2020 اور جنوری 2022 میں بطور مریض سب سے واضح فرق مرض کی علامات و اثرات میں کم از کم 95 فیصد کمی ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ اطمینان ہے کہ میں نے ویکسین اور بوسٹر دونوں لگوائی ہوئی ہیں ، ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں اور محفوظ رہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 جون 2020 کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ، 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے،  آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

Advertisement

فیصل سبزواری نے  تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

28 جون 2020 کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کورونا وائرس  کو شکست دی تھی۔

فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ﷲ کے فضل اور دوستوں کی دعاؤں سے میں اور تمام اہل خانہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہیں۔

فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ یہ 3 ہفتے بہت مشکل تھے خاص کر والدہ کی صحت کے حوالے سے، تاہم یہ وقت بھی گزر گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر