چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک بڑا چیلنج ہے اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ اور سانگلہ میں گزشتہ 9 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا جو ساٹھ ہزار افراد کو یومیہ پینے کا صاف پانی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظام تبدیل کرنے کے لیے ایک طریقہ کار ہے ، پارلیمنٹ میں ٹو تھرڈ میجورٹی سے نیا نظام لایا جاسکتا ہے ، نواز شریف کا معاملہ مفروضے پر مشمتل ہے ، نواز شریف سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی اس سے زیادہ کیا کہوں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مہنگائی ایک بڑا چیلنج ہےاس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، کھاد کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، آرڈیننس بھی آگیا ہے۔
بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ایم اے کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں برانچز کا سن کر بڑی خوشی ہوئی ، آج یقینی طور پر طلبہ کا دن ہے ، پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں خاموش رہنے کے کلچر کو ختم کیا ، فخرکی بات ہےکہ کوالیفائیڈ طلبہ کے درمیان ہوں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ، ہمیشہ مثبت رویہ اپنائیں تو کامیابی ملے گی ، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملا ، پاکستان کا جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس معطل کرنے کےخلاف تین قراردادیں آئیں ، اللہ نے کامیابی دی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2030 بحال جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
