Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائرنگ واقعے سے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، شیخ رشید

Now Reading:

فائرنگ واقعے سے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ فائرنگ واقعے سے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

اس موقعے پر شیخ رشید نے شہید پولیس کانسٹیبل اور زخمی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کی اطلاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہید کانسٹیبل کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں پر کچھ دیر قبل دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے افسر منور شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس افسر منور شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار روز امین اور راشد زخمی ہوئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

Advertisement

آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس نےاسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا جس کو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں نے جی ایٹ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے 50میٹر کے فاصلے سے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا، فائرنگ کی زدمیں آکر ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دودہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے شہید پولیس کانسٹیبل اور زخمی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہید کانسٹیبل کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر