Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت پر پاکستان کا اعتراض

Now Reading:

سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت پر پاکستان کا اعتراض

پاکستان نے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے بھارتی اہلیت  پر سوالات اٹھا دئیے۔

 سلامتی کونسل اصلاحاتی عمل پر جنرل اسمبلی میں  مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں متعین پاکستا ن کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوںکی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جو ملک طاقت کے زور پر مغلوب عوام کے حقوق صلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کئی عشروں پرانے تنازعہ کشمیرکے حل کے لئے پندرہ رکنی عالمی ادارے کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سو سے زائدروز سے مقبوضہ کشمیرکے اَسی لاکھ عوام کا مکمل محاصرہ کرکے وہاں کرفیو نافذ کررکھا ہے اوروہ وادی کشمیرکے عوام اوراپنی ہی اقلیتوںکے خلاف بڑے پیمانے پرانسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

Advertisement

 منیر اکرم نے واضح کیا کہ سلامتی کونسل میں طاقت کی بجائے ملکی امن کے لئے ان کی کوششوں کو دیکھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات پر پاکستانی مئوقف جمہوری اصولوں اور  عصر حاضر  کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے سلامتی کونسل کی رکنیت کے لئے ہندوستان کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر