Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پاکستان دہشت گردانہ حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے‘

Now Reading:

’پاکستان دہشت گردانہ حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے‘

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردانہ حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابوظہبی میں حوثیوں کی طرف سے شہری علاقوں پر کیے گئے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایک پاکستانی شہری سمیت متعدد افراد کی جانیں گئیں، ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملے متحدہ عرب امارات کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اس طرح کے حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دہشت گردی کی اس بے رحمانہ کارروائی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں مختلف تنصیبات پر ممکنہ طور پر ڈرون حملے کئے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں دو مقامات پر آگ لگنے کے مشتبہ واقعات ہوئے جو کہ ممکنہ طور پر ڈرون حملوں کا نتیجہ ہیں۔

ابو ظہبی پولیس کا کہنا تھاکہ ابو ظہبی کے صنعتی علاقے مصفاح میں آئل کمپنی کے 3 ٹرکوں اور ایئرپورٹ کی ایسی جگہ پر آگ لگی ہیں جہاں تعمیراتی کام ہورہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے مقامات سے چھوٹے طیارے کے پرزے ملے ہیں جو ممکنہ طور پر ڈرون یوسکتے ہیں، یہی ڈرونز یہاں ممکنہ طور پر دھماکوں اور آگ کا سبب بنے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے ایک پاکستان اور 2 بھارتی شہری جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر