Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اب تک کیوں ناکام؟ پروفیسر نے بڑی خامی بتا دی

Now Reading:

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اب تک کیوں ناکام؟ پروفیسر نے بڑی خامی بتا دی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزلاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا کہ  فیلڈنگ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم اب تک پیچھے ہے۔

لاہور قلندرز کے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے پاس کوالٹی فاسٹ بولرز اور بیٹسمین ہیں، ہمیں فیلڈنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،  فیلڈنگ بہتر ہو تو میچز جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہت اچھی تیاری ہو ئی ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد ہیں، اب کراچی کے مرحلے پر نظر ہے  پی ایس ایل میں آغاز اچھا ہو گا۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ  آفریدی نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں، کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی، ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتاہے، شاہین کو کھیل کی باریکیوں کی سمجھ ہےاور وہ ایک اچھا کپتان بن سکتاہے لیکن ابھی سے شاہین شاہ آفریدی کے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے کے بارےمیں نہیں سوچنا چاہیے۔

محمد حفیظ کا ماننا ہے کہ کووڈ 19 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اب سب انہی حالات میں رہ رہے ہیں ، امید ہے کہ اس حوالے سے اچھا کام کیا جائے گا، پی ایس ایل کا ایک ہی وقت میں تسلسل کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے ، اس میں کووڈ کی وجہ سے وقفہ نہیں آنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر