Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسرحسین کااقراءعزیزکوپروپوزل،سوشل میڈیاصارفین کاردعمل

Now Reading:

یاسرحسین کااقراءعزیزکوپروپوزل،سوشل میڈیاصارفین کاردعمل

پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والےفنکار یاسر حسین اور اقراءعزیزٹی وی اسکرین پر تو مقبول ہیں ہی، لیکن سوشل میڈیاپر بھی اکثروبیشر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز کا نام ڈرامہ سنوچندا، تعبیر اور رانجھا رانجھا کردی کےبعد تیزی سے شہرت پانے والی اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ وہیں یاسر حسین بھی اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔

یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ سال سے قریبی تعلقات کی خبریں گردش کررہی تھیں،لیکن دونوں فنکار میڈیا کے سامنےاظہارکرنے سے کتراتے رہے۔لیکن حال ہی میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ شرکت کی اور فوٹوسیشن بھی کروائے۔ تقریب میں جب  یاسر حسین نے اقرا عزیزکوبھری محفل میں شادی کی پیکشش کی تواداکارہ نےجھٹ ہاں کردی۔

اداکارہ اقراء عزیزایوارڈ تقریب کے دوران دو ایوارڈ جیتنے میں کامیاب  رہیں۔تقریب کے دوران یاسر حسین سینئر اداکارندیم بیگ کے برابر میں بیٹھیں اقراء کے پاس پہنچے اورسب کے سامنےانہیں پروپوزکرتے ہوئے انگوٹھی پیش کی جواداکارہ نےرضامندی کے ساتھ پہن لی۔

پروپوزل ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیاگیا۔ ایک جانب سوشل میڈیا صارفین دونوں اداکاروں کے شادی کے فیصلے پر خوش نظر آئےاورانہیں مبارکباد دی تودوسری طرف لوگوں نے یاسر حسین کےاس انداز کوخوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

ایک سوشل میڈیا صارف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں اداکار جس انداز میں ایک ساتھ نظر آئے وہ نہ صرف قابل اعتراض بلکہ انتہائی شرمناک ہے۔

ایک اور صارف کہا کہناتھا کہ ایوارڈ کی تقریب میں دونوں اداکاروں نے جو کیاوہ شرمناک ہے، ہمارا معاشرتی اقدار اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

Advertisement

https://twitter.com/MinalSayss/status/1148140317184536576

قبل ازیں یاسرحسین نےاپنے انسٹاگرام اکاونٹ پراشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آج  کوئی سرپرائز دینے والے ہیں۔ تاہم مداح کافی عرصے سےدونوں اداکار کی جانب سے اس سرپرائز کے منتظرتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر