Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساری توجہ لیگ پر ہے پی ایس ایل میں حصہ لوں گا حفیظ

Now Reading:

ساری توجہ لیگ پر ہے پی ایس ایل میں حصہ لوں گا حفیظ

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر پروفیسر محمد حفیظ نے کہا کہ رٹائرمنٹ کے بعد ساری توجہ اب لیگ کرکٹ پر ہے۔

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر نے لاہور میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عمان کی کرکٹ لیگ میں حصہ لوں گا اور وہاں دو میچز کھیلنے کے بعد پی ایس ایل کھیلوں گا۔

سابق بیٹر نے کہا میری ساری توجہ اب صرف لیگ کرکٹ پر مرکوز ہے اور میں اپنی فارم اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کافی محنت کر رہا ہوں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا ٹیم کی قیادت کرنا آسان نہیں ہے اور ایک اچھا قائد بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، شاہین شاہ کو لاہور قلندر کا کپتان بنانے پر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ایک ذہین اور سمجھدار کرکٹر ہے اور وہ ایک اچھا کپتان بن سکتا ہے۔

پی ایس ایل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں نے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ، لاہور قلندر کے پاس کوالٹی پیسرز اور بیٹر ہیں۔

Advertisement

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں فیلڈنگ کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی فیلڈنگ سے جیت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اب کھیل کے میدان بند نہ ہوں تو بہتر ہے کیونکہ کھلاڑیوں سمیت منتظمین کووڈ صورتحال سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں ، پی سی بی کی اچھی حکمت عملی پی ایس ایل کو کامیاب بنا دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر