 
                                                                              دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے کالے ہیرے ’اینیگما‘ کو پہلی بار منظر عام پر لایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 555 قیراط کے نایاب کالے ہیرے کو دبئی کے سدوبیز میں پہلی بار منظر عام پر لایا گیا ہے جو 20 جنوری تک وہی پر موجود رہے گا۔
بعد ازاں اس ہیرے کو لندن اور لاس اینجلس لے جایا جائے گا، جہاں اس کی آن لائن بولی لگائی جائے گی جبکہ یہ بول 3 فروری سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاربونیڈو بلیک ڈائمنڈ دو سے تین ارب سال قبل دور کا انتہائی نایاب ہیرا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایسے اجزا سے بنا ہے جو شہاب ثاقب میں ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس ہیرے میں نائٹروجن اور ہائیڈرجون پایا گیا ہے جبکہ شہاب ثاقب میں پائے جانے والے اسبرونائٹ بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بڑی جسامت کے باعث اس ہیرے کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے جبکہ اس کی شکل مشرق وسطی میں نظر بد سے محفوظ رکھنے والی علامت ’خمسہ‘ سے بھی ملتی جلتی ہے اور اس کے 55 پہلو بھی ہیں۔
سدوبیز امارات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ہیرا سب سے پہلے متحدہ عرب امارات میں خریداری کے لیے پیش ہوگا جس کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریدا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ اس انیگما نامی ہیرے کو نہ تو کبھی اس سے قبل دیکھا گیا ہے اور نہ ہی عوامی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 