Advertisement
Advertisement
Advertisement

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

Now Reading:

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان ہے جس سے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے 4 ارب روپے اور نئی مردم و گھر شماری  کے لیے5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیئے: ای سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز  کے لیے معاوضے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 6 کروڑ  روپے کی منظوری متوقع ہے۔

ای سی سی کامیاب پاکستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لے گی جبکہ ربی سیزن کے لیے یوریا کی ضروریات اور تمباکو کی کم از کم  قیمت کا تعین ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر