Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی

Now Reading:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی،‏پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 2.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن کے تحت قیمتیں 31 جنوری تک مستحکم رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.44 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل پر 2.7 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ مٹی کے تیل پر 8.3 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپےایک پیسےفی لیٹراضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83پیسے ہوگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 113 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 10 ارب 18 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔

اس طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 113 فیصد زیادہ رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر