
ڈچ حکام کو شکایت کے باوجود نیدرلینڈ میں مقیم پاکستانی بلاگر وقاص گورایہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سال 2018 سے ہی وہ پاکستانی خواتین صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کے خلاف بدسلوکی اور غیر اخلاقی زبانی استعمال کرتے آرہے ہیں۔
فہرست تو طویل ہے، لیکن متاثرہ خواتین میں نسیم زہرہ، مونا خان، جویریہ صدیقی، شفا یوسفزئی، انعم شیخ، سنتھیا رچی، فریحہ ادریس، غریدہ فاروقی اور ملیحہ ہاشمی شامل ہیں۔
وقاص گورایہ خواتین میڈیا پرسنز کے خلاف ان کا نام لے کر بدترین قسم کی جارحانہ زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔
خواتین صحافیوں کو نشانہ بنانے والے واضح الفاظ، اور ان کے خلاف بلا روک ٹوک غلط مہم کو نیدرلینڈ کے متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ ٹویٹر کو شکایات کے باوجود روکا نہیں جا سکا۔
Since 2018 he is abusing me and other female journalists of Pakistan bt sadly @GeorgeSalama @Jawaherabh @Paraga @karahinesley @nickpickles @verified didn't take any action.
— Javeria Siddique (@javerias) January 14, 2022
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے خلاف گھٹیا مہم چلانے سے بھی گریز نہیں کیا۔
چند روز قبل سکھر پریس کلب نے سوشل میڈیا پر خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
For your attention @NLAmbPlomp plz. https://t.co/NiJgYYAIOG
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 9, 2022
پریس کلب نے ایک بیان میں کہا کہ ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل مذمت ہیں۔
AdvertisementWomen Journalists Association of Pakistan #WJAPK strongly condemns harassment against Women https://t.co/z99f450PkA 1 can control women Journalists freedom of Expression@javerias@fahmidahyousfi @sumrkhan1 @MalBokhari @CPJAsia @PanhwarJaffar @92newschannel @aaj_urdu @MyraAzam pic.twitter.com/vsBfPvfvyC
— Fauzia Kalsoom (@FauziaKalsoom) January 13, 2022
ایک بیان میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر لالہ اسد پٹھان نے بھی وقاص گورایہ کی جانب سے خواتین کو ہراساں کیے جانے پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
The people of Pakistan demand strict action against Netherland based Waqas Goraya @AWGoraya for abusing and harassing female journalists in Pakistan. @NLAmbPlomp @Politie @DutchMFA@NLWomensrights @NLcivilsociety pic.twitter.com/fXCeIpHeIF
Advertisement— SZ (@SZKwrites) January 17, 2022
بدقسمتی سے، سوشل میڈیا کو عام طور پر بہت سے لوگ نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
This is the first time or perhaps the last time a Woman Journalist is harassed by this paid foreign backed WhatsApp. Let’s discuss them and know other characters too https://t.co/FALBmAgKUO https://t.co/BQi5tGaZKc
— Addy (@adnanminhas91) January 9, 2022
خدشہ ہے کہ اگر یہ رجحان بغیر کسی جانچ کے جاری رہا تو ریاستی حکام اسے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی وجہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، جس سے بالآخر آزادی اظہار پر قدغن لگ جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News