Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں‌ ایک بار پھر مسلم خواتین کی توہین

Now Reading:

بھارت میں‌ ایک بار پھر مسلم خواتین کی توہین
خواتین

خواتین

بھارت میں‌ ایک بار پھر مسلم خواتین کی توہین کی گئی ہے جس پر دہلی خواتین کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو شکایت درج کروادی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی جانب سے دہلی پولیس کے سائبر سیل کو ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں ’کلب ہاؤس چیٹ‘ نامی ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’کلب ہاؤس چیٹ‘ پر بھارت کی مسلمان خواتین کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کیا گیا ہے اور ان کی توہین کی گئی جس پر نام نہاد بھارتیوں کی زبانوں پر تالے پڑگئے ہیں تاہم دہلی خواتین کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے درخواست کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان خواتین کی ایک بار پھر آن لائن نیلامی

خواتین کمیشن کے پینل نے چیٹ پر ازخوڈ نوٹس لیا جس میں شرکا کو مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے صاف طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے یہ پہلی بار نہیں جب بھارت میں مسلمان خواتین کے ساتھ ایسا سلوک رواں رکھا گیا ہو ، حال ہی میں درجنوں مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی کی گئی تھی جس کے لیے ’بلی بائی‘ نامی ایپ کا استعمال کیا گیا تھا تاہم بھارتی خاتون صحافی عصمت آرا (جو خود بھی آن لائن نیلامی کا حصہ بنیں)، کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیے جانے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی، تیسرا ملزم بھی گرفتار

بعد ازاں پولیس نے 3 مرکزی ملزمان کو حراست میں لیا جن میں میں سے 2 کی عمریں 21 ،21 اور ایک کی عمر 18 سال تھی جب کہ ان میں ایک لڑکی بھی شامل تھی۔

دہلی خواتین کمیشن نے پولیس کو کہا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے آن لائن ’مسلم خواتین، ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں‘ کے موضوع پر قابل اعتراض بحث میں حصہ لیا تھا۔

خواتین کمیشن نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے 5 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر