
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گواسکر نے کیپ ٹان ٹیسٹ کے دوران اسٹمپ مائیک پر ویرات کوہلی کے غصے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل گریز صورتحال تھی اور یہ ایسی چیز تھی جسے بھارتی کپتان کی حیثیت سے ویرات کوہلی روک سکتے تھے۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں اور جب آپ جیتنے کی پوری کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو ہر ایک لمحہ بہت اہم ہوتا ہے، اگر آپ چلتے ہوئے کچھ کہتے ہیں تو یہ الگ بات ہے لیکن جب آپ اسٹمپ مائیک کی طرف جاتے ہیں تو یہ اچھا نہیں لگتا ہے لہذا یہ ایسی چیز تھی جس سے پرہیز کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ طنز بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے آفیشل براڈکاسٹر پر کیا گیا اور ہماری خوش قسمتی یہ ہی تھی کہ انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں پر پابندیاں یا جرمانہ نہیں لگایا۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ کھیل کے میدان میں دبا ؤزیادہ ہوتا ہے، آپ کسی بھی کھیل کو دیکھتے ہیں چاہے وہ فٹ بال ہو، کرکٹ ہو یا کوئی اور کھیل ہو، جیت کی خاطر کھلاڑیوں میں غصہ آجاتا ہے۔
گواسکر نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں کوئی غیر ملکی کھلاڑی یا کپتان ایسا کرتا تو ہمارے کھلاڑی قبول نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News