Advertisement
Advertisement
Advertisement

براہِ راست نشریات کے دوران نیوز اینکر آپے سے باہر ہوگیا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

براہِ راست نشریات کے دوران نیوز اینکر آپے سے باہر ہوگیا، ویڈیو وائرل

اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ بے وقوف ہیں چہرے پر ماسک پہنیں، امریکہ میں براہِ راست نشریات کے دوران نیوز اینکر آپے سے باہر ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز اینکر براہ راست نشریات کے دوران خود پر قابو کھو بیٹھا اور کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی خوب کھینچائی کر ڈالی، جس کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونارڈو نامی نیوز اینکر غصے میں چیختے ہوئے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ماسک پہننے کا کہہ رہا ہے۔

نیوز اینکر نے براہِ راست نشریات میں کہا کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ بے وقوف ہیں چہرے پر ماسک پہنیں۔

نیوز اینکر کی یہ ویڈٰیو سوشل میڈٰیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نیوز اینکر کے اس انداز پر خوب تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/i/status/1483087487106883584

تاہم نیوز اینکر نے اس ویڈٰیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسے براہِ راست نشریات کے دوران ایسا انداز اپنانے پر افسوس ہے، لیکن کبھی کبھی آپ کو لوگوں کو سمجھانے کے لیے چیخنا پڑتا ہے۔

اینکر کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کے غصے کے لیے انہیں پاگل کہا جائے لیکن لوگوں کو وبا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر