Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناکام عاشق کی دردناک کہانی، گردہ عطیہ کرنے کے باوجود لڑکی نہ ملی

Now Reading:

ناکام عاشق کی دردناک کہانی، گردہ عطیہ کرنے کے باوجود لڑکی نہ ملی

ناکام عاشق کی دردناک کہانی، گردہ عطیہ کرنے کے باوجود لڑکی نہ ملی

نوجوان نے محبوبہ کی ماں کو گردہ عطیہ کردیا لیکن لڑکی نے کسی اور سے شادی رچالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے رہائشی اوزئیل مارٹینیز جو کہ پیشے سے ایک ٹیچر ہیں، وہ ایک لڑکی کی محبت میں اتنے اندھے ہوگئے کہ اس لڑکی کی ماں کو اپنا گردہ ہی عطیہ کربیٹھے۔

اوزئیل مارٹینیز کو ان کی محبوبہ نے ایسا سبق سکھایا ہے کہ شاید ہی وہ اب دوبارہ کسی پر بھروسہ کرسکیں کیونکہ نہ تو ان کی لڑکی ملی اور اوپر سے وہ اپنے ایک گردے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق اوزئیل مارٹینیز نے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی دکھ بھری داستان سنائی جبکہ اس ویڈیو کو اب تک 14 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اوزئیل مارٹینیز نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی محبوبہ کی ماں کو اپنا ایک گردہ عطیہ کیا جس کے ایک ماہ بعد ہی ان کی محبوبہ نے ان سے رشتہ ختم کردیا اور پھر کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ شادی کرلی۔

Advertisement

اپنی کہانی سناتے ہوئے وہ انتہائی غمزدہ دکھائی دیے جبکہ انہیں ویڈیو میں صوفے پر تنہا اور افسردہ دیکھا گیا جبکہ انہیں اس حالت میں دیکھ کر صارفین نے بھی ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون نے ایک بہترین شخص کو کھودیا ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ غمزدہ ہونے کی ضرروت نہیں زندگی میں آگے بڑھیں اور ایسی لڑکی کو چنیں جو آپ کو اپنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر