Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی کورونا کی لپیٹ میں

Now Reading:

پی ایس ایل 7 کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی کورونا کی لپیٹ میں

پی ایس ایل 7 میں کورونا سے کھلاڑیوں سمیت گراؤنڈ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سربراہ عثمان اور ان کی اہلیہ کورونا کے باعث دس روزہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ سینئر افسر عون زیدی بھی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب فرنچائز ٹیم کے 20 میں سے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع کیا جا سکے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی بھی کورونا سے متاثر ہیں اور آئسولیشن میں ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہو چکی ہیں۔

Advertisement

کورونا کی موجودہ صورتحال اور پی ایس ایل پر کورونا کے جاری وار کے پیش نظر پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل میں ہی ببل بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

جبکہ پہلی بار گراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گراؤنڈ اسٹاف کو بھی کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم ببل میں رہنا ہو گا۔

پی ایس ایل کے انتظامات کے حوالے سے زیادہ تر میٹنگز بھی آن لائن ہو رہی ہیں اور باہمی میل ملاپ سے گریز کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر