Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریبوں کے لیے اپنی تجریوں کا منہ کھولنے والے ارب پتی

Now Reading:

غریبوں کے لیے اپنی تجریوں کا منہ کھولنے والے ارب پتی

دنیا میں روز بروز ارب پتیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے لیکن ارب ڈالرز کے اثاثے بنانے کے ساتھ یہ امراء ان صحت، تعلیم، غریت، بھوک، موسمیاتی تغیر اور دیگر معاملات میں ان لوگوں کا بھرپور خیال رکھنے کی  کوشش کرتے ہیں جنہیں قدرت نے بنیادہ سہولیات سے محروم رکھا ہے۔

فوربز کے اندازے کے مطابق امریکا میں 25 امیر ترین شخصیات نے اب تک  مجموعی طور پر 169 ارب ڈالرز کی رقم خیرات کی ہے۔

نیچے آپ کو بتایا جا ریا ہے کہ ان امیر ترین افراد نے اپنی آمدنی میں سے اب تک کتنی رقم خیرات کی ہے۔

وارن بفٹ

Advertisement

برکشائر ہیتھ اوے کے 91 سالہ مالک وارن بفٹ کی فی الوقت حیثیت 115.6 ارب ڈالرز ہے۔

وارن بفٹ امداد کی مد میں اب تک 46.1 ارب ڈالرز کی خطیر رقم دے چکے ہیں۔

یہ صحت اور غریبی کے خاتمے کی مد میں امداد کو ترجیح دیتے ہیں۔

بِل گیٹس اور میلنڈا فرنچ گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس 133.3 ارب ڈالرز کی ملکیت رکھتے ہیں اور اب تک صحت اور غربت کے خاتمے کی مد میں 33.4 ارب ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کر چکے ہیں۔

Advertisement

جارج سوروس

سوروس فنڈ منیجمنٹ کے مالک جارج سوروس کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز کی ہے۔ اور یہ اب تک خیرات کی مد میں 18.1 ارب ڈالرز تقسیم کر چکے ہیں۔

ان کی امداد کا مرکز جمہوریت کی مضبوطی، تعلیم، انسداد نسل پرستی اور ہیلتھ کیئر ہوتا ہے۔

مائیکل بلوم برگ

Advertisement

بلوم برگ کمپنی کے مالک مائیکل بلوم برگ کی موجودہ مالیت 70 ارب ڈالرز ہے۔

مائیکل اب تک 12.7 ارب ڈالرز کی رقم امداد کی مد میں بانٹ چکے ہیں۔

ان کا مرکزِ نگاہ صحت اور موسمیاتی تغیر ہوتا ہے۔

میکینزی اسکاٹ

امریکی ناول نگار اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکینزی اسکاٹ کی کُل مالیت 53.5 ارب ڈالرز کی ہے اور وہ اب تک 8.51 ارب ڈالرز نسلی، جنسی اور معاشی نا انصافی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خیرات کر چکی ہیں۔

Advertisement

چارلس ’چَک‘ فینے

ڈیوٹی فری شاپرز کی چین شروع کرنے والے چارلس فینے کی مالکیت 20 لاکھ ڈالرز کے اندر اندر ہے۔

چارلس اب تک سائنس، انسانی حقوق اور نوجوانوں کے لیے آٹھ ارب ڈالرز کی رقم خرچ کر چکے ہیں۔

گورڈن اور بیٹی مور

Advertisement

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کے بانی گورڈن مور کی کُل مالیت 11.1 ارب ڈالرز ہے۔

گورڈن اور ان کی اہلیہ نے سائنس، ماحولیات، پیشنٹ کیئر اور بے ایریا کی مد میں 5.5 ارب ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔

جِم اور میریلین سمنز

ریناساں ٹیکنالوجی کے مالک جم سمنز کی اس وقت 24.4 ارب ڈالرز کی مالیت ہے۔

جِم اور ان کی اہلیہ اپنی آمدنی سے اب تک 3.3 ارب ڈالرز STEM ریسرچ کی مد میں خرچ کر چکے ہیں۔

Advertisement

فِل نائٹ اور ان کا خاندان

مشہور کمپنی نائیکی کے بانی فِل نائیٹ کی فی الوقت کُل مالیت 54.8 ارب ڈالرز کی ہے اور انہوں نے اب تک تعلیم کے شعبے میں محرومیوں کو دور کرنے کے لیے 3.1 ارب ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔

مارک زکر برگ اور پرِسیلا چین

فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کی کل مالیت 112.8 ارب ڈالرز کی ہے اور انہوں نے سائنس، تعلیم اور کرمنل جسٹس کے میدان میں اب تک تین ارب ڈالرز کی رقم عطیہ کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر