
وفاقی وزارتِ تعلیم نے پرائمری تک کے طلبہ کے لیے “کتب فری پروگرام” متعارف کرا دیا، جس کے بعد ملکی دارالحکومت اسلام آباد کے ننھے طلبا کو بھری بھرکم کمر توڑ بستوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر اہتمام کتب فری پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد طلبا کی ذہنی اور جسمانی مشکلات کا خاتمہ ہے۔
وجیہہ قمر نے کہا کہ پروگرام کے تحت کُتب کا ایک سیٹ اسکول اور ایک گھر میں رکھا جائے گا تاکہ طلبا اسکول اور گھر میں کتب بینی کر سکیں، لیکن انہیں بستے کے بوجھ سے آزادی مل جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام صرف اسلام آباد تک ہی محدود نہیں، کوشش کر کے اس پروگرام کو دیہی علاقوں تک بھی پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بکس فری پروگرام کو نئے تعلیم سال کے آغاز پر لاگو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News