Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ایک بار پھر رابطہ

Now Reading:

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ایک بار پھر رابطہ

ڈیڈ لاک ختم رابطے بحال، طویل عرصے کے بعد آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بول نیوز نے ٹیلی فونک رابطے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو زرداری سے بات کرنے پر سابق صدر آصف زرداری کے معتمد خاص قیوم سومرو نے آمادہ کیا۔

قیوم سومرو مسلسل مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں تھے، کئی ملاقاتیں بھی کر چکے تھے۔

رابطے کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے بھی کیے۔

آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔

آصف زرداری نے کہاکہ  اس کامیابی پر جلد آپ سے دعوت کھاؤں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہیں تشریف لائیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کا الگ الگ کے بجائے مشترکہ لانگ مارچ کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آصف زرداری کا موقف ہےکہ  مشترکہ لانگ مارچ سے حکومت کو رخصت کرنے میں آسانی ہوگی۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ایسی باتوں کےلیے ملاقات ضروری ہے پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے۔

اس دوران مولانا نے معنی خیز جملہ بولا کہ آپ ہم پر کسی نہ کسی انداز میں مہربانیاں کرتے رہتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ حکومت گرانے کےلیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔

واضح رہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سے قبل آخری رابطہ زرداری کے نانا بننے پر ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر