Advertisement
Advertisement
Advertisement

عابدہ پروین کا اپنے مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

Now Reading:

عابدہ پروین کا اپنے مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنے مداحوں کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عابدہ پروین نے حالیہ انٹرویو میں مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خدا تو ان کو بھی کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔

اُنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہئیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کرسکتا۔

 عابدہ پروین نے کہا کہ ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وژن کے ساتھ آتا ہے، ان کے دل میں ایک دھن ہوتی ہے جسے وہ زندہ کرنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہت سارے لوگوں کو ایسا کرنے کے لئے اکٹھا کرتے ہیں تو یہ بہت سے لوگوں تک پہنچ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور اسٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں۔

Advertisement

عابدہ پروین نے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام تو جھوم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے انہوں نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے‘۔

عابدہ پروین کا گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھا کیونکہ وہ بھی اُن کی طرح پرانی ہیں اور بہت اچھا گاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے، بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے۔

عابدہ پروین نے کہا کہ اللہ ہر دل میں موجود ہے، ہمیں اس سے بات کرنے کے لئے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ پیسے کے لئے گائیکی نہیں کرتیں، اُن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے، ایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہے۔

Advertisement

عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن کی بڑی بات یہ ہے کہ یہ ہر گھر میں ہے ویسے تو ان کلاموں کو میڈیم کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ سلسلۂ عمل لوگوں کے لئے چیزوں کو آسان بنانے کے لئے ہے تاکہ پیغام ان تک آسانی سے پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے تو پھر جنس پر جھگڑا کیوں؟

عابدہ پروین کا خیال ہے کہ دنیا سے تشدد اور نفرت کو اجتماعی طور پر ختم کرنے کے لئے تمام جنسوں کو انسانیت اور تصّوف پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت انسان کو مذہبی، صنفی اور سیاسی اختلافات  سے آگے بڑھ کر سوچنے میں مدد دیتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر