Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی

Now Reading:

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متنی بازار کے قریب شاہ فارس نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی،  ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے گھر کے 2 افراد دب گئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے سے دونوں زخمیوں کو نکال لیا۔

واضح رہے کہ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ  کراچی میں بھی تیز ہواؤں کے دوران  مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات و حادثات کے نتیجے میں  2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Advertisement

کراچی میں گزشتہ روز چلنے والی تیز ہواؤں کے دوران مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے حادثات کے نتیجے میں  2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے، جاں بحق بچوں کی شناخت 7 سالہ عبداالرحمان اور5سالہ فرمان کےنام سے ہوئی ہے۔

اسکے علاوہ نارتھ ناظم آباد اورشیرشاہ گلبائی کے قریب پیش آنے والے حادثات میں 2افراد جان سے گئے جبکہ دیگرحادثات میں 6 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق دھوراجی کالونی میں فٹ پاتھ پر سونے والا شخص بلاک لگنے سے جاں بحق ہوا  ،جاں بحق شخص نشے کا عادی تھا تاہم لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر