Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مارچ وزیر اعظم عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم چار سالوں سے عمران نیازی اور عثمان بزدار کے فوٹو سیشن ہی دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کر کے ”بنارسی ٹھگ “ رکھ لینا چاہیئے، عمران حکومت وہ وائرس ہے جو ملک اور معیشت کو لگ چکا ہے، عمرانی وائرس، کورونا وائرس، اومیکرون اور ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمرانی وائرس نے قومی خزانے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے، اس وائرس نے زکوۃ اور کورونا فنڈ بھی کھا لیا ہے، کٹھ پتلی سرکار چار سال سے کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، عمران خان اس کی فیملی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی چندہ کھانے کی لت لگ گئی ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اس وقت سیاسی یتیموں اور نابالغ مہروں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ اب عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، چند ہفتے قبل سے فسادی ٹولہ پی ڈی ایم کے مارچ سے خوفزدہ ہے،اب چیخیں نکل رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی ہوگا اور مارچ سے قبل حکومت کا مارچ بھی نکالیں گے، مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ سیاسی کورونا وائرس آئندہ ڈیڑھ سال تک ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا، عوام اپوزیشن کے سیاسی کورونا سے بھی باخبر رہیں تو بہتر ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ کورونا کی طرح اپوزیشن بھی بھیس بدل بدل کر ملک و قوم کو نقصان پہنچاتی آئی ہے، گزشتہ تین سال سے اس سیاسی وائرس کا پھیلاؤ مثبت حکومتی پالیسیوں نے روکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وائرس کے رکنے سے برآمدات میں اضافہ، ریکارڈ ترسیلات زر، بہترین معاشی ترقی ہوئی، فوٹو شوٹ گورننس، اپنوں کو نوازنا، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانا اس سیاسی وائرس کے سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی وائرس نے حکومت کو صوبے کے وسائل کی منصفانہ تقسیم سے روکے رکھا البتہ آج یہ وائرس کاٹ نہیں سکتا، لیکن منفی پراپیگنڈے کا زہر پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

حسان خاور نے کہا تھا کہ حکومت عوامی فلاح کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے اس سیاسی وائرس کا توڑ کر رہی ہے، کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت حکومتی پالیسی اور عوامی مدد سے ممکن ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کورونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا تھا کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا کورونا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر