Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں جدید ٹیکس سسٹم لانے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان میں جدید ٹیکس سسٹم لانے کا فیصلہ
shabbar zaidi in forum

اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری کو ٹیکس حکام کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا خوف ہے اور چھوٹے کاروبار ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے سے کتراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ( ایس ایم ایز) دستاویزی نہ ہونے کے باعث زیادہ قرض حاصل نہیں کرسکا، ملک میں بجلی کے 31 لاکھ صنعتی اور کمرشل صارفین ہیں لیکن صرف 43 ہزار سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ہیں، ایس ایم ایز کے لوگ ٹیکس سسٹم میں شامل ہی نہیں ہونا چاہ رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھی عوام کوخوف ہوتا ہے حکومت کے پاس ہماری معلومات ہیں، اس نظام سے عوام میں ایف بی آر کا خوف ختم ہوگا، ریٹرن میں ظاہر کی جانے والی معلومات پر ہی ایف بی آر کام کرتا رہا مگر اب تمام اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن اب آن لائن کی جاسکتی ہے، آئندہ سال فیس لیس ای آڈٹ سسٹم متعارف کرائیں گے جس کی مدد سے معلوم ہوگا کہ کون آڈٹ کررہا ہے، ورلڈ بینک کی معاونت سے ٹیکس قوانین اور ایف بی آر کے پراسیس پیچیدہ ہیں جنہیں آسان بنایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر