Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی چین کو برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Now Reading:

پاکستان کی چین کو برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

2021 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) کے جاری کردہ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 27 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا۔

پاکستان نے 2021 کے دوران چین کو 3 ارب 58 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا برآمد کی ہیں جوکہ 2020 کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔

2020 کے دوران چین نے پاکستان سے 2 ارب 12 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا درآمد کی تھیں۔

مزید پڑھیے: پاک چین دوستی کے 71 سال

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے چین کو برآمدات کا حجم تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے۔

پاکستان نے صرف دسمبر 2021 میں 36 کروڑ 53 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا چین کو برآمد کیں جب کہ دسمبر 2020 میں یہ حجم 31 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھا۔

مزید پڑھیے: ایک ماہ میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالرز سے زائد کا تجارتی خسارہ

نومبر 2021 میں پاکستان نے چین کو 37 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز سے زائد کی اشیا فروخت کی تھیں جو اب تک ایک مہینے میں چین کو برآمدات کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب 2021 میں چین سے پاکستان کی درآمدات کا حجم بھی 2020 کے مقابلے میں 57.8 فیصد بڑھا ہے۔

2021 میں پاکستان نے چین سے 24 ارب 23 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگوائیں جب کہ 2020 میں 15 ارب 36 کروڑ اور 2019 میں 16 ارب 17 کروڑ دالر کی اشیا منگوائی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر