Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے ہوائی جہاز نہیں گزرتے لیکن کیوں؟

Now Reading:

کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے ہوائی جہاز نہیں گزرتے لیکن کیوں؟

یہ بات توہم سب ہی جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے ہوائی جہاز نہیں گزرسکتے ، لیکن اسکی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے۔

آئیے آج کی اسٹوری میں ہم آپکو بتاتے ہیں کے کیوں مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں جہازوں نہیں اڑسکتے۔

سعودی پائلٹ عبداللہ صالح الغامدی کے مطابق مکہ مکرمہ کی فضائی حدود سے جہازوں کے نہ گزرنے کی واحد وجہ سعودی حکومت کی جانب سے اس روٹ کو اختیار کرنے پر پابندی کا عائد کرنا ہے۔

 سعودی ہوابازی کے ماہر پائلٹ عبداللہ الغامدی کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔

 جن میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ مقناطیسی فیلڈ کے مضبوط حصار میں ہونے کی وجہ سے شہرمقدس کی فضاوں میں کوئی جہاز نہیں اڑ سکتا۔

Advertisement

پائلٹ الغامدی کا کہنا ہے کہ اس کی اصل وجہ کوئی مقناطیسی میدان نہیں بلکہ سعودی حکومت کی جانب سے حرم شریف کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی کمپنیوں کو جو روٹ دیا گیا ہے اس میں مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

الغامدی کا  کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہیں غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئیں جنہیں محض چند گھنٹوں میں 25 لاکھ سے زائد ویوز ملے۔

انہوں نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس حوالے سے پہلے بھی متعدد بار وضاحت کی جا چکی ہے کہ حرم شریف کے تقدس کے پیش نظر وہاں فضائی روٹ نہیں رکھا گیا۔

فضائی روٹ نہ رکھنے کی دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے الغامدی کا کہنا تھا کہ اس کی سائنسی وجہ یہ ہے کہ مکہ مکرمہ بلند وبالا پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے جہاں ہوا کا دباؤ کافی ہوتا ہے۔

 جب جہاز وہاں سے گزرتے ہیں تو ہوا کے دباؤ کی وجہ سے شور زیادہ ہو جاتا ہے جو مسجد الحرام میں موجود زائرین اورعازمین کے لیے باعث پریشانی ہوتا اسی لیے سعودی حکومت نے وہاں فضائی روٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر