Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے کراچی کنگز کے میچ ونر اور گیم چینجر کی نشاندہی کر دی

Now Reading:

بابر اعظم نے کراچی کنگز کے میچ ونر اور گیم چینجر کی نشاندہی کر دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کے گیم چینجر اور میچ ونر کی نشاندہی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سے قبل آن لائن پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک ذمہ داری ہے ، میں مزید فوکس کروں گا اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کے ساتھ اوپننگ کرنا اچھا لگتا ہے ، وہ گیم چینجر ہیں، وہ اس وقت اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے انہیں ابھی اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کو میچ ونر بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے لیے بہت اچھا کیا ہوا ہے اور کئی میچز جتوائے ہیں، وہ کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے نئے کوچ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگز اچھا کرے گی۔

Advertisement

کراچی اور لاہور کے آپس میں سخت حریف ہونے کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے میچ کو کراؤڈ بہت انجوائے کرتا ہے، فینز اس میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ، ہمارے لیے بھی بہت انجوائے منٹ ہوتی ہے، اس مرتبہ بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا میچ ہو گا۔

بابر نے کہا کہ شاہین آفریدی نے خود کو ثابت کیا ہوا ہے، ان کو کھیلنا ہر کسی کے لیے ٹف ہوتا ہے  جبکہ حارث رؤف بھی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، انہیں بھی محتاط ہو کر کھیلنا پڑتا ہے اس لیے اچھا مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر