Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کی غلطیوں کی سزا افغان عوام کو نہ دیں؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Now Reading:

طالبان کی غلطیوں کی سزا افغان عوام کو نہ دیں؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
افغانستان

افغانستان

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ طالبان کی غلطیوں کی سزا بھوک وافلاس سے نبرد آزما افغان عوام کو نہ دی جائے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو کوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ طالبان کی سزا افغان عوام کہ نہ دیں، افغانستان میں ایک ڈراؤنا خواب نظر آرہا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے طالبان کی ناکامی کو انسانی بحران سے نہ جوڑنے کی اپنی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور افغانستان میں معاشی تباہی سے بچنے کی ضرورت ایک ایسی چیز ہے جس کے لیے ہم لڑ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے افغان بحران کے حل کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کریں چاہے وہ مشروط ہی کیوں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تنازعات، موسمی تغیرات اور کورونا نے دنیا کو بدتر بنا دیا، سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افغان والدین اپنے اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کے لیے اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں، لوگ گرم رہنے کے لیے اپنا سامان جلا رہے ہیں اور ملک بھر میں ذریعہ معاش ختم ہو گیا ہے۔

خیال رہے افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ہی امریکا نے افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منمجد کردیے تھے۔

اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے افغان عوام کو درپیش معاشی مسائل اور انسانی آفات سے نمٹنے کے لیے انسانی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سنگین صورتحال ہے لہذا طالبان کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور امداد بحالی کی راہ ہموار ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر