Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماں بیٹے کے تنازع سلجھانے کے لیے پہنچنے والا پولیس اہلکار ہلاک

Now Reading:

ماں بیٹے کے تنازع سلجھانے کے لیے پہنچنے والا پولیس اہلکار ہلاک

نیو یارک میں خاندانی تنازع کی کال پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک گولی لگنے سے ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ہفتے گولیوں کا نشانہ بننے والے تیسرے اور چوتھے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار تھے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی شام تین پولیس اہلکاروں نے ہارلیم میں ایک خاتون کی جانب سے 911 پر کی جانے والی کال کے جواب میں وہاں پہنچے۔

چیف ڈیٹیکٹِٹیو جیمز ڈبلیو ایسِج نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا۔

پولیس افسران موقع پر پہنچے اور ماں سے بات کی۔

Advertisement

بعد ازاں دو افسر پیچھے کی جانب بیڈ روم بیٹے سے بات کرنے پہنچے۔

47 سالہ لاشان مک نیل کے نام سے شناخت کیے گئے بیٹے نے دو افسران پر فائر کھول دیے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت جیسن رِیورا کے نام سے ہوئی جس نے نومبر 2020 میں فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان افسر، جو شادی شدہ تھا، ایک ہیرو تھا۔

شدید زخمی پولیس افسر کی شناخت ولبرٹ مورا کے نام سے ہوئی جن کی عمر 27 سال ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وہ ہارلیم اسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں ہیں۔

Advertisement

فرائض کی انجام دہی کے دوران آخری نیو یارک پولیس کا افسر ستمبر 2019 میں ہلاک ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر