Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوسف رضا گیلانی کیس، درخواست گزاروں کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع

Now Reading:

یوسف رضا گیلانی کیس، درخواست گزاروں کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع
یوسف رضا گیلانی الیکشن کمیشن

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کا الیکشن کلعدم قرار دینے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست گزاروں کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تین درخواستوں پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواستیں پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری، عالیہ حمزہ، فرخ حبیب کی طرف سے دائر کی گئیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل رانا انور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل رانا انور نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مرکزی وکیل بیرسٹرعلی ظفر طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔

Advertisement

پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے کیس کو قابل سماعت ہونے کی درخواست پر بھی جواب جمع نہیں کرایا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ ناصر درانی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے التوا کی درخواست کی تھی۔ یہ ہائی پروفائل کیس کافی وقت سے زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنانا چاہتا ہے۔

ممبر سندھ ناصر درانی نے دورانِ سماعت کہا کہ آپ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر بھی جواب جمع نہیں کرایا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدم پیشی کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کرکے فیصلہ محفوظ کر لیں گے۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کا الیکشن کلعدم قراردینے اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر