Advertisement
Advertisement
Advertisement

نارنگی کا چھلکا اپنے پھل سے زیادہ افادیت رکھتا ہے

Now Reading:

نارنگی کا چھلکا اپنے پھل سے زیادہ افادیت رکھتا ہے

قدرت کے قانون میں کوئی شے بھی بے مصرف نہیں پھل جتنے صحت بخش ہیں تو ان کے چھلکے بھی اتنے ہی صحت افزا۔ عام رجحان ہے کہ پھل کھانے کے بعد چھلکوں کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن کبھی جاننے کی کوشش کی کہ ان چھلکوں چھپے پھل آپ کی صحت کے ضامن ہیں تو یہ چھلکے کس طرح بے فائدہ ہوسکتے ہیں۔ انہیں نارنگی بھی شامل ہے۔

دور جدید میں سائنسی تحقیق نے نارنگی کے چھلکے کی افادیت ان میں پائے جانے والے اجزا کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی انہیں استعمال کرنے پرمجبور ہوجائے گے۔

نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہونے اور اپنے کھٹے میٹھے ذائقہ کی بنا پر دنیا بھر میں پسند کیا جانے والا پھل ہے۔ لیکن اس کا چھلکا اپنے پھل سے بھی زیادہ افادیت رکھتا ہے۔

نارنگی کا چھلکا اس پھل کا سب صحت بخش حصہ کہلاتا ہے یہ فلیونائیڈز، وٹامنز اور منرلزسے بھر پور ہونے کی بنا پر آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جان کر آپ کویہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک نارنگی میں 71 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے لیکن اس کے چھلکے میں 136 ملی گرام سے بھی زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ جبکہ اس میں کاپر، کیلیشیم، میگنیشیم، فولیٹ، وٹامن اے اور دوسرے بی وٹامن کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

Advertisement

اس صحت بخش چھلکے کا استعمال کئی موذی امراض جیسے عارضہ قلب، کینسراور ذیابیطس سے تحافظ فراہم کرتا ہے ساتھ ہی یہ یہ بصارت اورنظام انہضام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جلد کی حفاظت اور دانتوں کی چمک کو بڑھانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔

نارنگی کے چھلکوں کو کئی اور طرح سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو درج ذیل ہیں۔

نارنگی کے چھلکوں کی چائے

نارنگی کے تازہ چھلکوں کو ایک کپ پانی میں ڈال کر ابالیں، اور اسے ٹھنڈا ہونے پر چھان کر استعمال کریں، ذائقہ بہتر بنانے کے لئے شہد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ایئرفریشنر

نارنگی کی خوشبو ایک فرحت کا احساس جگاتی ہے، اس کے لئے گرم پانی میں تازہ نارنگی کے چھلکے شامل کریں اور گھر کی فضا کو مسحور کن خوشبو سے مہکا دیں۔ اگر سر میں درد ہے تو نارنگی کے چھلکوں کی اسٹیم لینے سے یہ شکایت دور کی جا سکتی ہے۔

اورنج کینڈی

اسے بنانے کے لئے نارنگی کے چھلکوں کو اسٹرپ کی شکل میں کاٹ لیں اب ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لے کر اس میں ان چھلکوں کو ڈال کر ابالیں، اب اس کا پانی چھان کر دوبارہ ٹھنڈا پانی شامل کریں اور ایک بار پھر ابال لیں جب تک کڑواہٹ محسوس ہو اسے ابلاتے رہیں۔

Advertisement

اب ایک برتن میں تین چوتھائی کپ پانی میں آدھا کپ چینی ڈال کر 10 منٹ تک پکائیں، شیرا تیار ہونے پر نارنگی کے چھلکے شامل کریں اورایک گھنٹے تک اچھی طرح پکائیں۔ اب اس میں سے شیرا نکال لیں اور ان چھلکو کو ایک ریک پر خشک ہونے کے لئے پھیلا دیں۔ یہ کینڈی کی صورت اختیار کرلیں گے اب انہیں کسی جار میں رکھ دیں، لیجئے بہترین اورنج کینڈی تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر