Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طورپرگھرجا چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کواپوزیشن لیڈرنہ ماننے کی تمہاری کیا اوقات ہے ، عمران خان جس حلقےسے جیتے وہاں توجا کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا ، سڑکوں پرآنے کے بعد امپائرکے سہاروں کی باتیں آپ کرتے تھے ، عمران خان جس وقت سڑکوں پرآئے ملک ترقی کررہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارےدور کے منصوبوں پرتختیاں لگائی جارہی ہیں ، آپ سڑکوں پرتھے تو ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے ، نوازشریف و شہبازشریف  دیگرعدالتوں سے سرخرو ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بدبودارانتقام کا سامنا کرچکے،سرخروہوئے ، عمران خان کے انتقام کا وقت گزرچکا ، عمران خان کہتے ہیں کسی کونہیں چھوڑوں گا ، عمران خان نےعوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کوسڑکوں پرگھسیٹنےکی دھمکیاں دی گئی تھیں ، عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کی تضحیک کی ، عوام کے ووٹ سے آنے والےعوام کے پاس جاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پربیٹھ کرعوام کو دھمکیاں نہیں دی جاتیں ، اداروں کودھمکیاں دینے کا مطلب ناکامی کا خوف ہے ، عمران خان نے ساڑھے 3 سال کی نااہلی کا جرم قبول کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سےدرخواست ہےعوام کی جان چھوڑیں،گھرجائیں ، عمران خان کومعلوم ہوگیا گھرجانے کا وقت آچکا ، عمران خان ذہنی طورپرگھرجاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ روزکی تقریرسے ثابت ہوا نااہل اورنالائق ہیں ، عمران خان کو2018میں آرٹی ایس بٹھا کرمسلط کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے اداروں کودھمکیاں دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر