
سینیٹر پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کو خطے کا پولیس مین بنانا چاہتا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان کو خطے کا پولیس مین بنانا چاہتا ہے، ٹی ٹی پی والے کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی شرط منظور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ریاست ٹی ٹی پی سے براہ راست بات چیت کر رہی ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت کابل کے ذریعے ہو رہی تھی۔
سینیٹر پیپلز پارٹی رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پاکستان آج دن تک اپنی سمت کو تلاش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News