Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں دھماکہ، 8 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

Now Reading:

افغانستان میں دھماکہ، 8 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق
افغانستان

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ شام افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 بچوں اور 6 خواتین سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے ۔

قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلع کی مرکزی شاہراہ میں پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے اور بدقسمتی سے ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کا نشانہ بن گئی ۔

افغان وزارتِ داخلہ نے اس دھماکے کا الزام طالبان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر طالبان کا کنٹرول ہے اور اس کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔

Advertisement

 تاہم طالبان کی جانب سے اب تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

افغان حکام کے مطابق مرنے والوں  میں چھ خواتین، چھ لڑکیوں اور دو شیرخوار بچوں کے علاوہ گاڑی کا مرد ڈرائیور شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی نصف سے زیادہ افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے جبکہ مختلف علاقوں میں افغان اہلکاروں پر حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔

 ان حملوں میں افغان اہلکاروں کے علاوہ بڑے پیمانے پر عام شہریوں کا جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق افغانستان میں رواں برس 2018 کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ برس بھی ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے نتیجے میں رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں 3 ہزار 812 شہری جاں بحق ہوئے جن میں 144 خواتین اور 324 بچے شامل ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر