Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہٹلر والا سلیوٹ کرنے پر خاتون سیاح گرفتار

Now Reading:

ہٹلر والا سلیوٹ کرنے پر خاتون سیاح گرفتار

پولش پولیس نے ایک ڈچ سیاح کو ہٹلر دور کے سابق ڈیتھ کیمپ آشوٹز برکیناؤ کے مقام پر نازی سلیوٹ دینے پر حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی پولیس نے ٹویٹ میں بتایا کہ جنوبی شہر اوسویسیم کے پولیس اہلکاروں نے نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاح آربیٹ مچٹ فری (کام آپ کو آزادی دلائے گا) گیٹ کے سامنے ہٹلر کو سلامی پیش کررہی تھیں۔

زیر حراست خاتون پر نازی پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق استغاثہ نے سیاح کو سزا کے طور پر جرمانہ عائد کیا ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

Advertisement

ٹویٹ میں مزید کہا گیاکہ گارڈز نے مذکورہ سیاح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گیٹ کے سامنے نازی سلیوٹ کا پوز دیے کھڑی تھیں اور ان کے شوہر تصویر لے رہے تھے۔

علاقائی پولیس پریس آفیسر بارٹوز ایزدیبسکی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گرفتار خاتون نے اپنی اس حرکت کو صرف ایک مذاق قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ پولینڈ میں، عوامی طور پر نازی حکومت کی کسی علامت یا اشاروں کی حمایت کرنے پر دو سال تک قید ہو سکتی ہے۔

2013 میں، دو ترک طالب علموں کو کیمپ کے مرکزی دروازوں کے باہر نازی سلامی دینے پر جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ پر قبضہ کرنے کے بعد اوسویسیم میں ڈیتھ کیمپ قائم کیا تھا۔

آشوٹز-برکیناؤ کمپلیکس پولینڈ کی سرزمین پر نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران قائم کیا تھا۔ گیارہ لاکھ سے زیادہ لوگ، جن میں زیادہ تر یہودی تھے، بھوک، سردی اور بیماری سے یا برکیناؤ کے گیس چیمبروں میں مارے گئے تھے۔

Advertisement

ہولوکاسٹ کا یہ مقام نازی جرمنی کی جانب سے چھ ملین یورپی یہودیوں کی نسل کشی کی بھی علامت بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر