Advertisement
Advertisement
Advertisement

لگژری ہوٹلز میں مفت کا کھانا کھانے والے باپ بیٹا گرفتار

Now Reading:

لگژری ہوٹلز میں مفت کا کھانا کھانے والے باپ بیٹا گرفتار

لگژری ہوٹلز قیام کرنے اور مفت کا کھانا کھانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی پولیس اسٹیشن میں ایک رپورٹ درج کروائی گئی تھی جس میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی تھیں جب کہ یہ درخواست ایئرپورٹ کے اطراف میں موجود لگژری ہوٹل مالکان کی جانب سے دی گئی تھی۔

پولیس میں درج کی گئی شکایت میں نویدیب سنگھ اور ان کے والد کملجیت سنگھ  پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ مختلف ہوٹلز میں تقریباً ایک ماہ رہے اور اس دوران ہوٹلز کے کھاتے میں ہی کھانا پینا کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق نویدیب نے 11 اگست اپنے نام پر کمرہ بک کروایا اور ان کے والدین نے بھی ساتھ ہی ہوٹل کے کمرے میں چیک ان کیا اور وہ 6 ستمبر تک ہوٹل میں ہی رہے اور اس دوران انہوں نے تمام سہولیات حاصل کیں ۔

درخواست میں کہا گیا کہ ان کا ٹوٹل بل 3 لاکھ 41 ہزار 54 روپے بنا لیکن انہوں نے صرف 60 ہزار روپے ٹرانفسر کیے اور بقیہ رقم ادا کیے بغیر ہوٹل سے فرار ہوگئے جب کہ ان کی 2 لاکھ 81 ہزار 54 روپے کی رقم اب بھی بقایا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب دہلی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھیں اور 3 روز قبل انہیں ایک اور ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ، جہاں وہ یہی عمل دہرا رہے تھے۔

دوران تفتیش ملزم نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ عادی مجرم ہے اور پہلے بھی اس طرح کی درجنوں حرکتیں کرچکا ہے جب کہ ملزم کے خلاف پنجاب پولیس اسٹیشن میں پہلے سے ایک ایف آئی آر درج ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا بڑے بڑے ہوٹلز میں خود کو کاروباری افراد ظاہر کرکے رہائش اختیار کرتے اور پھر ہوٹل کی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھاتے، یہاں تک کہ کھانا پینا بھی ہوٹل میں ہی مفت میں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر