
ملک کے بیشتر شہروں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
اسکے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں بھی بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا البتہ کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ،بارکھان،کو ہلو، قلات،نوکنڈی، دالبندین اور گوادر میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم شدید سردرہنے کا امکان ہے جبکہ ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News