Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کی صحافی کو گالی دینے پر شہبازگل کا مریم صفدر پر طنز

Now Reading:

امریکی صدر کی صحافی کو گالی دینے پر شہبازگل کا مریم صفدر پر طنز
شہباز گل

امریکی صدر کی صحافی کو گالی دینے پر شہبا زگل نے مریم صفدر پر طنز کا تیر چلا دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ مہنگائی پر سوال پوچھنے پر امریکی صدر بائیڈن نے صحافی کو گندی گالیاں دے دیں لگتا ہے بائیڈن صاحب نے یہ حرکت اس لئے کی ہے کہ انھیں پتہ چل گیا ہے کہ مریم صفدر نے گالی گلوچ کی اور سب چپ رہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ اب دیکھتے ہیں بائیڈن صاحب کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے متعلق سوال پر جوبائیڈن نے رپورٹر کو گالی بک دی

امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق سوال پر صدر جوبائیڈن بھڑک اٹھےا ور مائیک پر فاکس چینل کے رپورٹر کو گالیاں بک دیں۔

سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران فاکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ ’ آپ مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیں گے؟ کیاآپ کو لگتا ہے کہ مڈٹرمز میں بڑھتا ہوا افراط زر سیاسی ذمے داری ہے؟

رپورٹر کے اس سلگتے ہوئے سوال نے جو بائیڈن کو طیش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے جذبات سے عاری چہرے کے ساتھ رپورٹر کو فحش گالی دے دی۔ جسے مائیک پر وہاں موجود افراد نے سن لیا۔

اس بابت فاکس نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی مجھے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی اور معافی مانگ لی تھی۔

پیٹر کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن سے فون پر خوش گوار موڈ میں بات ہوئی اور انہوں نے اپنی بات بھی واضح کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صدر کو بتایا ہے کہ میں آئندہ بھی غیر متوقع سوالات کرتا رہوں گا جس کا صدر نے مثبت جواب دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر