دریا، سمندر، جھیل، تالاب یہ سب قدرت مناظر کی عکاسی کرتے ہیں اس کے علاوہ بہتے ہوئے جھرنے اور آبشاریں بھی انہی مناظر کا حصہ ہیں۔
یہ قدرت کے وہ مناظر ہوتے ہیں جسے دیکھ کر انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے کیونکہ یہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
ان میں کچھ کا پانی برف جیسا ٹھنڈا ہوتا ہے اور کچھ کا نہایت گرم، کچھ کا پانی میٹھا ہوتا ہے تو کچھ کا پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔
دنیا میں زیادہ تر سمندر، او دریا کا پانی ٹھنڈا ہی ہے لیکن ایک دریا ایسا ہے جہاں کا پانی بہت گرم ہے جس کی مدد سے انڈا بھی ابالا جاسکتا ہے ۔
مذکورہ ویڈیو میں دنیا کا سبسے گرم ترین دریا دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایمازون کے جنگلات کے عین درمیان موجود ہے جہاں پہنچنے کا راستہ بہت مشکل ہے۔
یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی انسانوں کے لئے بہت خطرناک ہے کیونکہ اگر اس میں اگر کوئی انسان غلطی سے گر جائے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں یہاں کے لوگ اس جگہ کو بہت مقدس مانتے ہیں جس کی اصل وجہ سامنے نیں آسکی ہے ۔
اس دریا تک پہنچنے کے راستے میں ایسے مقامات اور حیوانات دیکھنے کو ملیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھیں ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
