Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں گرفتار فرانسیسی سیاح کو جاسوسی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا

Now Reading:

ایران میں گرفتار فرانسیسی سیاح کو جاسوسی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا

ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک فرانسیسی سیاح بنجامن برائرے کو آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ مجرم کو ایرانی اسلامی نظام کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کے جرم میں مزید 8 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

فرانسیسی سیاح بنجامن برائرے کو مئی 2020ء میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایران ترکمانستان سرحد کے قریب ایک ریگستانی علاقے میں جہاں تصاویر اور وڈیو بنانا ممنوع ہے، ڈرون اڑا کر تصویریں لے رہا تھا۔

36 سالہ فرانسیسی سیاح بنجامن برائرے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاسوسی اور ایرانی اسلامی نظام کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فرانسیسی سیاح بنجامن برائرے کے وکیل فلپ ویلنٹ نے عدالتی سماعت کو ڈراما قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُس کے مؤکل کو جانبدار ججوں کے سامنے منصفانہ سماعت کا حق نہیں ملا۔

Advertisement

وکیل کے مطابق بنجامن برائرے نے بے بنیاد مقدمے کے خلاف ایک ماہ سے بھوک ہڑتال بھی کر رکھی ہے جس کے باعث وہ کافی کمزور ہوچکا ہے۔

وکیل فلپ ویلنٹ نے ایران پر بنجامن برائرے کو بطور یرغمالی قید میں رکھنے اور اُسے مذاکرات میں کرنسی کے طور پر تبادلے کے لیے استعمال کیے جانے کا الزام بھی لگایا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے بنجامن برائرے کے خلاف الزامات کو ناقابل فہم قرار دیا تھا۔

فرانسیسی سیاح بنجامن برائرے ایک وین پر ایران کے سیاحتی دورے پر تھا اور وہ اِس سے قبل ترکی، بلقان کی ریاستوں اور اسکینڈینیویا کا دورہ بھی کرچکا تھا۔

ایرانی قانون کے تحت جاسوسی کا قصور وار پائے جانے پر دس برس تک قید کی سزا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے خلاف پراپیگنڈہ پھیلانے کے جرم میں تین ماہ سے ایک برس تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر