
بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ کیرئیر میں وسیم اکرم کا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز محمد اظہرالدین سوال کیا کہ وہ کونسا باؤلر ہے جس کا سامنا کرنا آپ کو مشکل لگا؟ اس پر بھارتی کرکٹر نے کہا کہ وسیم اکرم ماضی کے شاندار بالر تھے اور انکا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا۔
Wasim Akram is the most difficult bowler I have ever faced.
— Mohammed Azharuddin (@azharflicks) January 22, 2022
محمد اظہرالدین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ کو کرکٹ سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے تو مجھ سے ایک سوال پوچھیں، مجھے جواب دینے میں خوشی ہوگی۔
اسی سیشن کے دوران پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز سے یہ سوال کیا تھا، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اظہر الدین نے وسیم اکرم کی جادوئی باؤلنگ کے بارے میں ان خیالات کا اظہار کیا ہو سال 2016 میں، دہلی میں ایک کرکٹ تھیم پر مبنی فلم کے آغاز کے موقع پر بھی اُنہوں نے کہا تھا کہ اپنے پورے کیریئر میں وسیم اکرم کو سب سے مشکل بولر پایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News