چوہدری محمد سرور نےکہا ہے کہ حکومت کاشکاروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کوشاں ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلال الدین رومی کا شکر گزار ہوں آج مجھے دعوت دی، کاٹن پر سیلز ٹیکس لگانے کے حوالے سے وفاقی و صوبائی وزیر سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بزنس کمیونٹی سے رابطہ میں ہے، ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کاٹن کی پیدوار میں کمی آئی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کاشکاروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کوشاں ہے، جی ایس ٹی پلس کے حوالے سے ٹیکسٹائل والوں نے آگاہ کیا کہ ہمیں اس کا فائدہ ہوگا۔
چوہدری محمد سرور نےکہا کہ انڈیا کی مخالفت کے باوجود ہم نے جی ایس ٹی پلس حاصل کیا، جی ایس ٹی سٹیٹس اگر ختم ہو جاتا ہے تو پاکستان کو 3 ،4 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔
گورنر پنجاب نےکہا کہ 2023 تک جی ایس ٹی پلس سٹیٹس کو کوئی خطرہ نہیں، جی ایس ٹی پلس تمام سیاسی جماعتوں کے لیے اہم ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی میرا زندگی کا مقصد ہے ،31 مارچ تک پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ شہریوں کو صاف پانی فراہم ہوگا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ قومی مسئلے پر سب جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے جبکہ ملک میں چیلنجز ہیں ملک کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
