Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ مکمل

Now Reading:

سعودی عرب، کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ مکمل

حرمین شریفین انتظامیہ سعودی عرب نے کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کام ماہر ٹیم کی نگرانی میں کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ نوعیت کے سامان کا استعمال کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے تحت سروسز اور تحفظ کمیٹی کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام معمول کے مطابق ایک خاص شیڈول کے تحت ہوتا ہے۔

چھت پہ جھاڑو اور پھر ویکیوم سے صفائی کی جاتی ہے جس کے بعد پوری چھت کو پانی اور جراثیم کش مواد کے علاوہ صابن سے دھویا جاتا ہے۔

Advertisement

بعد ازاں کعبے کی چھت کی دیواروں کو صاف کیا جاتا ہے، چھت کے دروازے، غلاف کعبے کے کڑے اور ماربل کی بھی الگ سے صفائی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آخر میں جراثیم کش مواد کا استعمال کرکے چھت کی سینیٹائزنگ کی جاتی ہے اور پھر اِسے خشک کیا جاتا ہے۔

یہ پورا عمل ماہر ٹیم کی نگرانی میں ہوتا ہے جو اعلیٰ کوالٹی کے مواد اور اشیاء کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ٹیم کی نگرانی میں یہ عمل 20 منٹ میں مکمل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر