Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے

Now Reading:

کراچی میں دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے

کراچی میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام؛ خاتون ساتھی کی مدد سے مارٹ لوٹ لیا

شہر قائد میں دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے۔

نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مار کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر واٸرل ہوگئی۔

رکشے میں سوار خواتین کا تعقب کرتے موٹرسائيکل سوار ڈاکو بھی گھر کی دہلیز تک آپہنچے۔

Advertisement

2 موٹرسائيکلوں پر سوار تین 3 ڈاکوٶں نے رکشے کو گھیر کر خواتین سے لوٹ مار کی، موٹرسائيکل سوار مسلح ڈاکو خواتین سے لوٹ مار کرکے با آسانی فرار بھی ہوگئے۔

شہر میں اسٹریٹ کراٸم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں پولیس کیلۓ درد سر بن گٸی ہیں جسے قابو پانے میں وہ مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے آج ہی ڈاکوؤں نے تلاشی کے دوران کچھ نہ ملنے پر مزدور کو گولی ماردی تھی۔

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں ڈاکوٶں نے فائرنگ کرکے علی نامی نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ مقتول زیر تعمیر پلاٹ پر مزدوری اور چوکیداری کرتا تھا، مقتول دوپہر کا کھانا لے کر آیا تو دو ملزم بھی آگئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی جیب سے کچھ برآمد نہیں ہوا تو ڈاکوؤں نے گولی مار دی۔

پولیس نے کہا کہ مقتول نے زیر تعمیر پلاٹ پر ہی رہائش اختیار کر رکھی تھی، آبائی تعلق راجن پور سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر