Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے ’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘ کا اجرا کردیا

Now Reading:

وزیراعظم نے ’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘ کا اجرا کردیا
صحت کارڈ

وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘ کا اجرا کردیا۔

وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کارڈ سے ایک خاندان کو10 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں میسرہوں گی۔

صحت کارڈ کس طرح ملے گا؟

 صحت کارڈ کیلئے نادرا میں رجسٹر ہونا لازم ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں صرف گھر کے سربراہ کو ملے گا، جس پر وہ اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کروا سکتا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا، صحت کارڈ پر10 لاکھ تک علاج کی سہولت دی جارہی ہے،شہری صحت کارڈ میں اپنے اہل خانہ کا اندراج کروائیں،پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا ترجیح ہے۔

 یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ کارڈ بنوانے کیلئے نادرا میں بچوں کا اندراج ہونا ضروری ہے ، نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا ، صحت کارڈ کیلئے نادرا کے دفتر سے رابطہ کیا جائے ، جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائیں ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ سہولت کیلئے ہم نے ایپ بنا دی ہے ، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ بنائی گئی ہے۔

صحت کارڈ سےکونسی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے ؟

صحت کارڈ کا استعمال ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا ، صحت کارڈ کے ذریعے آپ امراض قلب، ذیابیطس ، گردو ں کی بیماریاں ، سرطان ، حادثات کے دوران لگنے والی چوٹوں کا علاج ،اعصابی نظام کاعلاج ، تھیلیسیمیا ، حمل اور زچگی سمیت دیگر معاملات جن کیلئے ہسپتال میں داخل ہونا ضروری ہے ، ان تمام کا علاج  کروا سکتے ہیں۔

‘صحت کارڈ کی بدولت عوام کے علاج معالجے کا خرچ اب حکومت اٹھا رہی ہے ’

Advertisement

 ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت لےلئے ایک ڈیسک بنایا گیا ہے، پنجاب میں 31 مارچ تک صحت کارڈ ہر ضلع کو دے دیئے جائیں گے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر